: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،29اکتوبر(ایجنسی) حیدرآباد میں ڈاکٹر کے بھیس میں ایک فریب پرانی گاڑیوں کے ڈیلر سے ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے لگژری کار لے کر فرار ہو گیا.
بنجارہ ہلز پولیس اسٹشین کے انسپکٹر کے. سرینواس نے کہا کہ 35 سالہ اس شخص نے اپنا تعارف گوتم ریڈی کے طور پر دیا اور بتایا کہ وہ اپولو اسپتال میں کام کرتا ہے. وہ جمعہ کو سرینگر کالونی میں آیا اور ایک آڈیaudi کار خریدنے کی خواہش ظاہر کی.
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس نے ٹیسٹ ڈرائیو کے لئے ڈیلر کے آفس سے تقریبا 25 لاکھ روپے قیمت کی آڈی کیو 3 کار لی. شوروم کے مالک نے اس کی گاڑی کی چابی دی اور شوروم کے ایک ملازم کو اس کے ساتھ بھیجا.
وہ گاڑی کو اپولو اسپتال لے گیا جہاں ملزم نے شوروم کے ملازمین کو کار سے اترنے کو کہا، تاکہ وہ گاڑی کو اسپتال کے اندر لے جا سکے اور اپنے دوستوں کو دکھا سکے، اس کے بعد وہ ہسپتال کے اندر کار لے کر گیا اور پھر باہر نہیں نکلا. اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ چل رہی ہے.